تربوز کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

تربوز کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد فائل فوٹو تربوز کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

موسم گرما کے آتے ہی ہر جگہ تربوز نظر آنےلگتا ہے، سستے داموں با آسانی دستیاب تربوز کے استعمال سے صحت پر اِن گنت طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں، تربوز غذائیت سے بھر پور پھل ہے جس کے استعمال سے گرمیوں میں ڈیہائیڈریشن کی شکایت بھی دور ہوتی ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق تربوز موسم گرما کا وہ خاص پھل ہے جس میں 92فیصد مقدار پانی پایا جاتا ہے اور پانی انسانی صحت کے لیے بہت اہم ہے۔

گرمیوں میں زیادہ پسینہ آنے کی صورت میں پانی کی کمی کا ہونا عام بات ہے اور ان مسائل کا واحد حل تربوز کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق تربوز اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، تربوز کا استعمال کینسر کے خلاف بھی معاون ثابت ہوتا ہے، اس کی ٹھنڈی تاثیر اور اس میں موجود وٹامن بی جسم میں تھکاوٹ کا احساس کم کرتا ہے اور انسان کو تروتازہ اور خوشگوار محسوس کرواتا ہے، تربوز میں موجود امائنو ایسڈز بلڈ پریشر کو قابو رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین کے مطابق تربوز غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس کے 100 گرام میں 30 کیلوریز، صفر فیصد فیٹ، 112 ملی گرام پوٹاشیم ، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 6 گرام شوگر، 11 فیصد وٹامن اے، 13 فیصد وٹامن سی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے لازمی جز ہے۔

تربوز کا استعمال براہ راست یا اس کا شربت بھی بنا کر پیا جا سکتا ہے، بچوں اور پڑوں کا یکساں پسندیدہ پھل تربوز کے جوس کے بھی صحت پر متعدد فوائد مرتب ہوتے ہیں، تربوز کا جوس افطار کے دوران یا ورزش کے بعد فوراً توانائی بحال کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔

دنیا بھر میں موت کی سب سے زیادہ وجوہات میں دل کا عارضہ بھی پایا جاتا ہے، تربوز انسان کو عارضہ قلب کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور بلڈ پریشر سمیت کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، تربوز میں بڑی تعداد میں امینو ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ خون کی بند شریانوں کو کھولتا اور ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رکھتا ہے۔

ڈیہائیڈریشن کے سبب انسانی صحت پر متعدد بیماریوں ٹوٹ پڑتی ہے، پانی کی کمی سے بچاؤ کے لیے تربوز کا استعمال نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے، تربوز میں وافر مقدار میں پانی پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے، ایک اندازے کے مطابق ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔

تربوز میں وافر مقدار میں لائیکو پین جز پایا جاتا ہے جو بینائی کی حفاظت کرتا ہے اور سوزش جیسی شکایات سے بچاتا ہے، ماہرین کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ انسانی آنکھوں میں بینائی کمزور پڑنے لگتی ہے جبکہ تربوز کا استعمال مضبوط نظر کے لیے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے، تربوز کا استعمال دماغ کو بھی طاقت اور صحت بخشتا ہے۔

install suchtv android app on google app store